چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سینٹ پیٹرز برگ عالمی قانونی فورم میں شرکت
سینٹ پیٹرز برگ (وائس آف ایشیا)چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے روس میں سینٹ پیٹرز برگ عالمی قانونی فورم میںشرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق فورم 18 مئی تک جاری رہے گا، چیف جسٹس آصف پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، فورم میں 93 سے زائد ممالک کے چیف جسٹسز اور قانون ساز شریک ہیں۔ فورم کا مقصد علاقائی اور عالمی قانونی مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔، دورہ روس کے دوران چیف جسٹس روس کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور دنیا کی نظام انصاف تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔