• news

آئی سی سی ورلڈ کپ: پہلی بار ٹیم کیساتھ اینٹی کرپشن لگانے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) آئی سی سی کا دعویٰ ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں 30مئی سے ہونیوالا ورلڈ کپ کرپشن فری ہوگا۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کو کرپشن سے بچانے کے لئے ہر ٹیم کیساتھ الگ الگ اینٹی کر پشن افسر لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔اینٹی کرپشن افسر لگانے کا مقصد کھلاڑیوں پر کڑی نظر رکھی جائیگی۔آئی سی سی کا ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کے ساتھ انٹی کرپشن افیسر لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔اینٹی کرپشن افیسر ٹیم کے ساتھ ہوٹل ، گراونڈ ،بس ،ٹریننگ اور میچز کے دوران موجود ہوں گے۔ان افسروں کی تقرری ورلڈ کپ کے تمام میچز کے علاوہ وارم اپ میچز میں بھی ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔اس سے قبل ائی سی سی وینیو ٹو وینیو افیشنل تعینات کرتا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن