• news

ورلڈ کپ ٹیم کی حتمی تشکیل ، چیف سلیکٹر انضمام الحق کا مینجمنٹ سے رابطہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) ورلڈ کپ 2019 کے لیے قومی ٹیم کی حتمی تشکیل پر چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ٹیم انتظامیہ میں رابطہ ہوا ہے جس میں محمد عامر اور شاداب خان سمیت کئی کھلاڑیوں کے معاملے پر غور کیا گیا۔ ورلڈ کپ 2019 کے لیے ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں چیف سلیکٹر اور ٹیم انتظامیہ کے درمیان رابطے شروع ہو گئے ہیں۔ رابطے میں میں محمد عامر اور شاداب خان سمیت کئی کھلاڑیوں کے معاملے پر غور کیا گیا۔محمد عامر کو چکن پاکس ہونے کے بعد بالنگ لائن اپ کی تشکیل پرغور کیا گیا، ذرایع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے ورلڈ کپ میں شرکت کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔ذرایع نے یہ بھی بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے فٹ ہونے پر فہیم اشرف یا جنید خان کو وطن بھجوا دیا جائے گا۔بیٹسمین عابد علی کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد وطن واپس بھجوانے پر بھی غور کیا گیا، بتایا گیا ہے کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کی میچ فٹنس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔انگلینڈ میں موجود قومی ٹیم کے مشن ورلڈکپ کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے طلب کرلیا گیا۔آل راؤنڈر محمد حفیظ کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کی وہ اب تک مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ چوتھے ون ڈے سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن