• news

لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں مختلف پر وگرامز کا انعقاد

لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام رمضان المبارک مذہبی جوش و خروش سے منانے کے لئے مختلف پر وگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے گوشہ گیان کی نشست میںمذہبی و روحانی سکالرڈاکٹر طارق شریف زادہ رمضان المبارک کی عظمتوں پر آج 3:30بجے سہ پہر الحمرا ادبی بیٹھک میں گفتگو کریں گے۔بعد ازاں محفل نعت کا اہتما م بھی کیا جائے گا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے کہا کہ رحمت ومغفرت کے اس ماہ مبارک میں جس قدر نیک اعمال کئے جائیں گے،اسی قدر روح میں لطافت اور قلب میں نورانیت پیدا ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن