ویمنزکرکٹ ؛ پاکستان ‘جنوبی افریقہ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں آج مد مقابل
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموںکے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔ قبل ازیں دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز برابر ہو گئی تھی ۔ دوسر اٹی ٹونٹی میچ اٹھارہ مئی ‘تیسرا انیس مئی ‘چوتھا بائیس مئی جبکہ پانچواںاور آخری میچ تئیس مئی کو کھیلا جائے گا۔