سرکاری ملازمین کیلئے بنا ویلنٹ فنڈ میں اضافہ‘ عوامی مشکلات ہر صورت حل کرنا ہیں: عثمان بزدار
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات کو ہر صورت میں حل کرنا ہے ریونیو امور سے متعلق اجلاس عثمان بزدار نے کہا کہ ریونیو کے حوالے سے عوامی شکایات کاک فوری ازالہ ممکن بنایا جائے قانون سازی کے مراحل میں عوامی مفاد کو مدنظر رکھا جائے اراضی انتقال کو ہر مرحلے پر شفاف بنانے پر توجہ دی جائے لینڈ ریکارڈ سینٹرز کا دائرہ کار پنجاب کے تمام ع لاقوں تک وسیع کیا جائے گا لینڈ ریکارڈ سینٹر میں اضافے سے عوام کو سہولت ملے گی شہری علاقوں میں انتقال اراضی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ عثمان بزدار کی ہدایت پر نادرا قیدیوں کی جرمانوں کی ادائیگی کے بعد جیلوں سے رہائی کا عمل شروع ہو گیا ہے اور پنجاب کی مختلف جیلوں سے جرمانے دیت وغیرہ ادا کرنے کی سکت نہ رکھنے والے 117 غریب قیدی رہا کر دیئے گئے بیت المال اور دیگر سماجی اداروں کی طرف سے مالی استطاعت نہ رکھنے والے قیدیوں کا 2 کروڑ 47 لاکھ جرمانہ ادا کیا گیا 26 قیدی 21 رمضان المبارک کو 2 کروڑ 39 لاکھ جرمانے ادا کرکے رہا ہوں گے ۔ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے بناولٹ فنڈ گرانٹس میں اضافہ کر دیا گیا محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے اضافہ شدہ گرانٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا سرکاری ملازمین کے بچوں کے سکالرشپ میں اضافہ کیا گیا ہے پرائمری تا سیکنڈری سکول سالانہ 20 ہزار روپے تعلیمی وظیفہ دیا جائے گا جبکہ ہائر سیکنڈری سکول طلبا کو سالانہ 50 ہزار روپے ایجوکیشن سکالر شپ ملے گا میرج گرانٹ میں 3 گنا سے زائد اضافہ کیا گیا ہے صوبائی ملازمین کیلئے میرج گرانٹ 40 ہزار روپے اور 50 ہزار روپے جنازہ گرانٹ ادا کی جائے گی سرکاری ملازم کی بیوہ کو ملنے والی ماہانہ گرانٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے بیوہ کی ماہانہ گرانٹ 5 ہزار 9 ہزار اور 12 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار 15 ہزار اور 20 ہزار روپے کر دی گئی ہے اور سرکاری ملازم کی بیوہ کو تاحیات ماہانہ گرانٹ ادا کیج ائے گی وزیراعلیٰ نے اخبارات اور میڈیا ہاؤسز کو اشتہارت کے ضمن میں واجب الادا رقوم کی ادائیگیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اخبارات اور میڈیا ہائوسز کو واجبات کی ادائیگیوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی کمیٹی میں صوبائی وزراء اطلاعات خزانہ اور قانون کے علاوہ متعلقہ حکام شامل ہوں گے کمیٹی 3 روز میں سفارشات پیش کرے گی وزیراعلیٰ نے اخبارات اور میڈیا ہائوسز کو اشتہارات کے واجبات کی ادائیگیوں کے پینڈنگ کیسز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اخبارات اور میڈیا ہائوسز کے واجبات کی ادائیگی کیلئے جامع حکومت عملی اپنا عملی اپنا کر فوری اقدامات کئے جائیں واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے میڈیا سے وابستہ تنظیموں کو بھی اعتماد میں لیا جائے اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں اخبارات اور میڈیا ہاؤسز کو واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا پنجاب میں محکمہ سکولز ایجوکیشن کے اساتذہ کے تبادلوں کیلئے آن لائن نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ نے محکمہ سکولز ایجوکیشن کے اساتذہ کی ای ٹرانسفر پالیسی کی باقاعدہ منظوری دی وزیراعلیٰ نے کہا کہ ای ٹرانسفر پالیسی کے نفاذ سے اساتذہ کے وقت کی بچت ہو گی اور اساتذہ کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے نظام میں شفافیت آئے گی اور ہر ٹرانسفر پوسٹنگ میرٹ پر ہوگی۔ اساتذہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں ہیلپ لائن پر شکایت پر بھی درج کرا سکیں گے۔ اساتذہ کو سفارش کیلئے سیاستدانوں کے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے اور ٹرانسفر کیلئے پیسے بھی نہیں دینا پڑیں گے اس پالیسی سے تعلیمی نظام میں شفافیت اور میرٹ کا کلچر آئے گا۔