اپوزیشن رہنمائوں، ترجمانوں کی زبانیں گروی انکے اندر کرپٹ لیڈر بولتے ہیں: فردوس عاشق
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے رہنماؤں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، ان کے اندر کرپٹ لیڈر بولتے ہیں ،شاہد خاقان بتائیں ایربلیو منافع میں اور قومی ایئرلائن خسارے میں کیسے گئی؟۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اپوزیشن کے رہنماؤں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں،ان کے اندر ان کے کرپٹ لیڈر بولتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان بتائیں ایربلو منافع میں اور قومی ایئرلائن خسارے میں کیسے گئی؟۔انہوںنے کہاکہ احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں،ورنہ زرداری کے پیسے لانے کا دعوی تو آپ کے آقا نے بھی کیا۔انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم تھے۔آپ ایک بار شریفوں کا نہیں اس ملک کا بن کر سوچیں۔