• news

سراج درانی‘ روبینہ خالد کیخلاف ریفرنس آئے گا‘ اکرم درانی سے انکوائری ہو گی

اسلام آباد( نا مہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب)کے ایگزیکٹو بورڈ نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی،سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لوک ورثہ اسلام آبادمظہر الاسلام اورسابق ڈائریکٹر تعلیم فاٹافضل منان کے خلاف بد عنوانی کے الزام میں ریفرنسز دائر کرنے جبکہ سابق وفاقی وزیر ہاوٗسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی ،سابق صوبائی وزیرشیر اعظم وزیر،،علی غلام نظامانی سابق رکن سندھ اسمبلی سمیت 12انکوائریوں کی منظوری دے دی ہے۔ ایگزیکٹو بورڈنے حافظ عبد الکریم سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات، ،غلام قادر پلیجو سابق ایم پی اے ٹھٹھہ ا،الستارڈیرو سابق ایم ڈی پورٹ قاسم اتھارٹی ،کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ کے افسران و دیگر کے خلاف اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق انکوائری ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب)کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا ۔اجلاس میںڈپٹی چئیرمین نیب ، پراسیکیوٹر جنرل اکائو نٹیبلٹی ،ڈی جی آپریشن،ڈی جی نیب راولپنڈی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں ۔ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعد مزید کاروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 12انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں اکرم خان درانی سابق وفاقی وزیر ہاوٗسنگ اینڈ ورکس،شیر اعظم وزیر سابق صوبائی وزیر اور دیگر،علی غلام نظامانی سابق رکن سندھ اسمبلی ،سعید خان نظامانی رکن سندھ اسمبلی،محمد سہیل سابق ڈی جی ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کراچی ،مسزعصمت اللہ،ایکسئین ،ایم ای ایس ، سیالکوٹ کینٹ،المعیزانڈسٹریز لمیٹڈایم ایم روڈ تحصیل پپلان ضلع میانوالی اور دیگر،کراچی پورٹ ٹرسٹ کے افسران /اہلکاران ،محکمہ صحت حکومت سندھ کے افسران/اہلکاران ،پروکیورمنٹ کمیٹی کے اراکین ،پروگرام مینیجرہیپا ٹائٹس پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ اور دیگر ، گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسمٰعیل خان کے افسران /اہلکاران اور دیگر،محکمہ خوراک خضدارکی انتظامیہ،رام چندچیف انجینئر سکھر،عبدالوہاب سہیتوایگزیکٹیو انجینیراور دیگر،پبلک ہیلتھ انجئیرنگ ڈویژن لاڑکانہ،اقبال شیخ سرکاری ٹھیکہ دار اور دیگر، میسرز چنیون بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈکی انتظامیہ اور دیگر شامل ہیں۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں عاطف کامران چیف ایگزیکٹیو آفیسرمیسرزیونیکو پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے3 ریفرنسز دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںآغا سراج درانی سپیکر سندھ اسمبلی اور دیگرکے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طورپراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر اثاثے بنانے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو۱یک ارب 60کروڑ روپے سے زائدکا نقصان پہنچا۔مظہر الاسلام سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لوک ورثہ اسلام آباداور دیگرکے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طورپر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر من پسند افراد کوٹھیکے دینے کاالزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو 30.13ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںفضل منان سابق ڈائریکٹر تعلیم فاٹا اور دیگرکے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طورپراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر اساتذہ کی جعلی بھرتیاں کرنے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو 11کروڑ73لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈنے حافظ عبد الکریم رکن سینیٹ/سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات، عثمان عبد الکریم،انس عبدالکریم،ڈاکٹر نجیب حیدر اور دیگرغلام قادر پلیجو سابق ایم پی اے ٹھٹھہ اور دیگر،عبدالستارڈیرو سابق مینیجنگ ڈائریکٹر پورٹ قاسم اتھارٹی اور دیگر،کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ کے افسران /اہلکاران،میسرز میکا ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈاور دیگر، کے خلاف اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق انکوائری ختم کرنے کی منظوری دی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے مالکان/ڈاکٹرز میسرز اے ایم کنسٹرکشن کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ فیصل آباد،کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ کے افسران /اہلکاران اور دیگرکے خلاف اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق انوسٹی گیشنز ختم کرنے کی منظوری دی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سرگودھا کیٹل مارکیٹ مینیجمنٹ کی انتظامیہ /افسران/اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق کارروائی کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب اور رحمت اللہ بلوچ ،چیف ایگزیکیٹو آفیسر کیسکو اور دیگر کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق کارروائی کیلئے متعلقہ محکمہ کو بھیجنے کی منظوری دی۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب "احتساب سب کے لئے" کی پالیسی پر سختی سے عمل پیر ا ہے۔ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ر ہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کا خاتمہ نیب سمیت تمام پاکستانیوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی کہ وہ بد عنوان عناصر ، اشتہاری اور مفرور ملزمان کے مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔انہوں نے کہاکہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فریضہ سمجھتاہے اور نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن