• news

انڈر16کرکٹ: پاکستان تیسرے ون ڈے میں کامیاب‘سیریز بنگلہ دیش کے نام

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان انڈر16ٹیم نے بنگلہ دیش کو تیسرے ون ڈے میچ میں 29رنز سے شکست دیدی ۔ تین میچوں کی سیریز میزبان ٹیم نے دو ایک سے جیت لی ۔ بنگال جونیئر ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ شاہین جونیئرز نے8وکٹوںکے نقصان پر 279رنز بنائے‘اوپنرز نے 143رنز کا آغا زفراہم کیا ۔ سمیر ثاقب نے 64اور حسیب اللہ نے 129رنز کی اننگز کھیلی۔ شمس السلام نے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ میزبان ٹیم 250رنزبناکر ڈھیر ہوگئی ۔ شکیب شہر یار 60‘محفوظ الرحمان 46رنز بناکر نمایاں رہے ۔ اسیر مغل اور فرہاد خان نے تین تین کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ حسیب اللہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن