معروف مصورجمیل نقش لندن میں انتقال کرگئے
کراچی (آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) بے مثل فنکار جمیل نقش گزشتہ روز برطانیہ کے سینٹ میری ہسپتال میں انتقال کر گئے، جمیل نقش 1939 ء میں بھارت کے شہر کیرانہ میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے دوران ہجرت کرکے کراچی آگئے، ان کے قدرتی وجدان اور تخلیقی صلاحیتوں نے انہیں متعدد مصور کن تصاویر کا خالق بنا دیا، اپنی خوش نویسی ، کبوتروں اور علامتی تصاویر کے باعث قومی اور بین الاقوامی سطح معروف جمیل نقش نے اپنی زندگی میں غیر معمولی تعریف و توصیف حاصل کی۔ جمیل نقش 1989ء میں تمغہ حسن کارکردگی اور 2009ء میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا وہ 2003 ء میں نجمی سورہ کے ہمراہ کراچی سے لندن منتقل ہوگئے۔ وزیر اعلیٰ پنجنب سردار عثمان بزدار نے معروف مصور جمیل نقش کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار حمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسمارندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے وزیراعلیٰ نے فن خطاطی کیلئے جمیل نقش کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے جمیل نقش کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جمیل نقش کی پینٹنگ وزارت خارجہ میں آج بھی آراستہ ہے۔ ہمیں جمیل نقش پر فخر ہے۔