• news

مقدس اوراق کی بے حرمتی کے نام پر میاں بیوی کو جلانے والے 5 مجرموں کی سزائے موت برقرار

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے کوٹ رادھاکشن میں مقدس اوراق بے حرمتی کے نام پر میاں بیوی کو زندہ جلانے کے مقدمے میں ملوث ملزموں کی اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا عدالت نے پانچ ملزموں کی سزائے موت برقرار رکھتے ہوئے تین کو شک کی بناء پر بری کر دیا جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا عدالت نے محمد عرفان محمد ریاض مہدی خان سمیت پانچ مجرموں کی سزائے موت برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں مسترد کر دیں جبکہ حنیف حافظ اشتیاق کی اپیلیں منظور کرکے انہیں بری کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے دو سال کی سزائیں پانے والے پانچ شریک ملزموں کو بھی بری کر دیا وکیل نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے قانون کو مدنظر رکھے بغیر فیصلہ جاری کیا تمام مجرموں کو مقدمہ میں بعد میں نامزد کیا سرکاری وکیل نے کہا تمام مجرموں کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اپیل خارج کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن