• news

دوسروں کو جھوٹا کہنے والے لاپتہ اپوزیشن لیڈر بتائیں کب آئینگے: فردوس عاشق

اسلام آباد، (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دوسروں کو جھوٹا کہنے کی بجائے ۔ اپوزیشن لیڈ ر سچ بتائیں کہ وہ کب واپس آ رہے ہیں اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف لاپتہ قائد حزب اختلاف ہیں دوسروں کو جھوٹا کہنے کی بجائے خود سچ بولیں اور بتائیں کب کہ وہکب واپس آ رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے اور اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم کو تاجر برادری اور عام لوگوں نے سراہا ہے، اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم کا مقصد حفیہ اثاثوں کو شامل کرکے معیشت کو دستاویزی شکل دینا اور تاجر برادری سمیت معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کو مواقع فراہم کرنا ہے کہ وہ ٹیکس کی ادائیگی کے بعد اپنے اثاثہ جات ظاہر کرسکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کو آئی ایم ایف معاہدے میں تحفظ دیا جائیگا۔ نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام صاف اور سرسبز پاکستان اور غربت کے خاتمے کیلئے احساس پروگرام وزیراعظم کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کے اقدامات ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن