• news

جے ایف 17تھنڈر کے نئے ماڈل کی تیاری رواں برس شروع ہوگی: ائر چیف

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ایئر چیف مجاہد انور خان نے کہا ہے جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈرکے جدید ترین ماڈل بلاک 3 کی تیاری رواں سال شروع ہو گی، ایسا راڈار بنانے والی 2 چینی کمپنیوں میں سے ایک کا انتخاب جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے غیر ملکی کو جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020 تک آپریشنل ہوگا، پاک فضائیہ میں مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں شامل ہوںگے، جے ایف 17 تھنڈر کی شمولیت سے بلاک 2 طیاروں کی کھیپ مکمل ہو جائے گی، تربیتی امور کیلئے 2 نشستوں والا جے ایف 17 تھنڈر(بی) بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ایئر چیف نے کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارہ مقامی سطح پر تیار کردہ ہے، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا شاہکار یہ طیارہ جدید ترین آلات سے لیس ہے۔ عالمی ہفت روزہ جریدے جینز ڈیفنس کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان طیاروں میں چین کے نئے راڈار استعمال کئے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس اگلے ماہ تک پاک فضائیہ کو مزید جے ایف 17 بلاک ٹو لڑاکا طیارے فراہم کرے گا۔جریدے کے مطابق امکان ہے کہ جے ایف تھنڈر کا بلاک تھری، 2020 تک پاک فضائیہ کا حصہ بن جائے گا۔ واضح رہے کہ جے ایف تھندر کے دو ماڈل یعنی بلاک ون اور بلاک تو پہلے ہی پاک فضائیہ میں شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن