• news

سحری کے وقت اٹھنے سے انکار،باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

احمدیار(صباح نیوز ) باپ نے سحری کے اوقات میں اٹھنے سے انکار پر فائرنگ کرکے 16سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں71/D میں گلزار احمد نے گھرمیں سوئی ہوئی اپنی بیٹی ثمینہ گلزارکو سحری کے اوقات میں جگایا اٹھنے سے انکار پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزم گلزاراحمدجائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے نعش کوقبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال پہنچادی ، پولیس مصرو ف تفتیش ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن