• news

پاکستان کو سریز بچانے کا چیلنج درپیش، ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان5ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے جبکہ پاکستان کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر5بجے شروع ہو گا،قومی ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں محمد حفیظ اور شعیب ملک کو نمائندگی ملنے کا امکان ہے جبکہ قومی کھلاڑیوں نے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کرتے ہوئے بیٹنگ، بولنگ اور خاص طور فیلڈنگ میں خوب جان ماری۔ دو صفر کے خسارے کے شکار قومی کھلاڑیوں کے پاس سیریز میں کم بیک کرنے اور رہنے کے لیے آخری موقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن