• news

ٹرمپ کی مذاکرات کیلئے دوحا آنیوالے طالبان کو اخراجات دینے کی درخواست کانگرس کمیٹی نے مسترد کر دی

واشنگٹن ( نیٹ نیوز) امریکی صدر طالبان پر مہربان ہو گئے، ٹرمپ امن مذاکرات کیلئے آنے جانے اور کھانے پینے کے اخراجات دینے کے خواہشمند ہیں لیکن قانون سازی سے متعلق کمیٹی نے درخواست مسترد کر دی۔امریکی کانگریس کے ایک عہدے دار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ طالبان کو حالیہ امن مذاکرات میں شرکت کرنے پر آنے والے سفری اخراجات واپس کرنا چاہتی ہے۔ ان اخراجات میں کھانا پینا، رہائش اور آمد ورفت کے خرچے شامل تھے۔امریکی کانگریس کی کمیٹی نے درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ وہ شدت پسندوں کے اخراجات نہیں اٹھائے گی۔ امریکی حکومت اور طالبان کے درمیان اکتوبر سے اب تک دوحہ میں مذاکرات کے چھ دور ہوئے ہیں جن کا مقصد امریکا کو افغانستان سے محفوظ انخلا فراہم کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن