• news

قلات : سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بی ایل اے کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے

کوئٹہ(بیورورپورٹ) قلات کے علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا اہم کمانڈر شمس الدین بھی شامل ہیں تینوں دہشت گردوں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا ۔لیویز ذرائع قلات کے علاقے پارود میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب کاروائی میں تین دہشت گر دوں کو ہلاک کر دیا گیا ہیں سکیورٹی زرائع کے مطابق حساس اداروں نے قلات سے تقریباً پچاس کلومیٹر دور یونین کونسل دشت گوران کے علاقے پارود میں خفیہ اطلاع پر آپریشن شروع کی تو ملزمان نے سکیورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کی اور سخت مقابلے کے بعد سکیورٹی فورسز نے تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔دریں اثناء بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کابو میں گزشتہ روزآپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا خفیہ تربیتی کیمپ تباہ کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ، آپریشن میں دوخودکش جیکٹس،سات سب مشین گنیں،آئی ای ڈیز،60کلو دھماکہ خیزموادراکٹ لانچرز، اینٹی ٹینک مائنز، ڈیٹونیٹرز، 12ہینڈگرینیڈز، بال بیرنگ اور ایک تیارشدہ بم،پرائما کار ڈز،واکی ٹاکی سیٹ، بیٹریز، دو موٹر سائیکل، اور دیگر اشیاء برآمد کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن