نئے بلدیاتی نظام میں صوبائی حکومت اور بلدیاتی سربراہوں میں کشمکش جاری رہے گی
لاہور (مبشر حسن‘ نیشن رپورٹ) نئے بلدیاتی ایکٹ میں بہت زیادہ صوبائی برتری کے نتیجہ میں اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کا بنیادی آئیڈیا بری طرح متاثر ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے بلدیاتی ایکٹ میں سیاسی مضمرات کا خیال نہیں رکھا گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ بلدیاتی سربراہوں کو جماعتی بنیادوں پر ہونیوالے الیکشن میں منتخب کیا جائے گا۔ اسی طرح سے نتیجتاً نئے بلدیاتی ادارے سیاسی لوگوں کے تحت کام کرینگے جن کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہو گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے سیٹ اپ میں صوبائی حکومت اور بلدیاتی سربراہوں میں کشمکش کی صورتحال نہیں رہے گی۔