نعمان بٹ کیخلاف کیس کی سماعت 23 مئی تک ملتوی
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کیس، نعمان بٹ کے خلاف کیس کی سماعت 23 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ پی سی بی نے اپنا جواب جمع کروادیا ہے۔ نعمان بٹ کے وکیل شیگان اعجاز کے مطابق 23 مئی کی سماعت میں ہم نعمان بٹ کی جانب سے جواب جمع کروائیں گے۔ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ ہم نے پی سی بی کی جانب سے اپنا جواب جمع کروادیا ہے۔