• news

پی سی بی گورننگ بورڈ ارکان کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہا ہے : شیگان اعجاز

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) ایڈووکیٹ شیگان اعجاز کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سترہ اپریل کے اجلاس کے بعد گورننگ بورڈ اراکین کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نعمان بٹ کو ہدف بنا کر کارروائی کر رہے ہیں۔ نعمان بٹ آٹھ فروری کو الیکشن جیتے، نوٹیفکیشن جاری ہوا اب مئی میں ان کے خلاف اپیلوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمشن کے کسی بھی فیصلے کے خلاف اپیل چودہ روز میں کی جا سکتی ہے۔ نعمان بٹ کو یکطرفہ کارروائی کا نشانہ بنانے کے لیے منفی حربے اختیار کیے جا رہے ہیں۔نعمان بٹ کے خلاف اٹھائے جانیوالے اقدامات ایم ڈی کی تعیناتی کی طرح غیر قانونی و غیر آئینی ہیں۔ احسان مانی کرکٹ بورڈ کو آئین و قانون کے بجائے ذاتی جاگیر سمجھ کر چلا رہے ہیں۔ کرکٹ بورڈ کے غیر آئینی اقدامات اور انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے انصاف کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن