ٹوکیو اولمپکس کیلئے انسداد دہشت گردی اقدامات
لاہور(سپورٹس ڈیسک )ٹوکیو اولمپکس کے دوران ممکنہ دہشت گردی سے پچنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ 2020ء ٹوکیو اولمپکس و پیرا اولمپکس میں کھیلوں کے ایونٹ، دارالحکومت سمیت 8 دیگر علاقوں کے43 مقامات پر منعقد ہوں گے جس کے باعث وسیع علاقے میں حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہوگی۔ابتدائی منصوبے کے مطابق پولیس، آگ بجھانے کے محکمے اور نجی سکیورٹی اداروں کے تقریباً 50 ہزار اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔