خاتون رپورٹر کا بوسہ لینے پر باکسرمعطل
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بلغاریہ کے باکسر کوبارٹ پلیو کو خاتون صحافی کا بوسہ لینے پر 4 ماہ کے لیے میچ کھیلنے پر پابندی اور ڈھائی ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔ کیلیفورنیا کے ایتھلیٹک کمیشن میں باکسر کوبارٹ کے خاتون رپورٹر جینیفر ریوالو کا بوسہ لینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، کمیشن نے فریقین کے بیان سننے کے بعد باکسر پر جولائی تک کھیل میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی ۔