نالائق حکومت نے 9 ماہ میں معیشت کا جنازہ نکال دیا، اسحٰق ڈار
اسلام آباد( محمد نواز رضا )سابق وزیر خزانہ و اقتصادی امور محمد اسحقٰ ڈار نے کہا ہے آج میں بہت تکلیف میں ہوں موجودہ حکومت نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے 9ماہ میں ’’نالائق ‘‘ حکومت نے پاکستان کی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے اگر موجودہ حکمران برسر اقتدار رہے تو آنے والے دنوں میں بہتری کی کوئی امید نہیں در اصل موجودہ حکومت میں ملکی معیشت کو درست سمت پر لے جانے کی صلاحیت ہی نہیں جمعہ کو لندن سے نوائے وقت ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے5سال میں ملکی معیشت کو درست کرنے میں جو اقدامات کئے انہیں موجودہ حکومت نے 9ماہ میں برباد کر دیا روپے کی جس طرح بے قدری ہوئی ہے اس سے حکومت کی ’’نالائیکی‘‘ سامنے آگئی ہے دراصل انہیں حکومت کرنی ہی نہیں آتی سٹے بازوں نے دنوں میں کروڑوں روپے کما لئے روپے کو خطے کی سب سے غیر مستحکم اور کمزور کرنسی بنا دیا پاکستان حالت دیکھ کر میری پریشانیوں میں اضا فہ ہو گیا ہے رمضان المبارک میں پوری قوم اللہ تعالیٰ سے گڑگڑا کر دعا مانگے پاکستان موجودہ صورت حال سے نکل آئے آج پاکستان کی کرنسی خطے کے ممالک کی کمزور ترین کرنسی بن گئی ہے 2017میں پاکستانی روپیہ خطے کی مضبوط کرنسی تھی آج ہوا کے جھونکے کے ساتھ پاکستانی روپے کی قدر کم ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم بھی آئی ایف کے پاس جاتے رہے ہیں لیکن جس موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کی جوتیاں چاٹی ہیں وہ پوری دنیا کے سامنے ہے ہم نے آئی ایم ایف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی ہے آج پورا ملک آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے