• news

عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر خانیوال کی آدھی تنخواہ قرقی کا حکم

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سول جج درجہ اول نے ڈپٹی کمشنر کی آدھی تنخواہ قرق کرنے کا حکم دیدیا ۔بتایا گیا ہے کہ سول جج ندیم اصغر ندیم نے ڈپٹی کمشنر خانیوال کی تنخواہ قرقی کا حکم جاری کیا ۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آفس نے عدالتی نوٹس وصول کرنے کے باوجود رپورٹ داخل نہیں کی۔ ڈپٹی کمشنر خانیوال کی تنخواہ قرقی کا حکم عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر جاری کیا گیا ۔عدالت نے ڈسٹرکٹ اکائونٹس افسر سے عمل درآمد رپورٹ 10 جون کو طلب کر لی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن