• news

پنجاب بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ‘ کریک ڈاؤن‘ درجنوں مشتبہ ‘ 41 اشتہاری گرفتار

لاہور + حافظ آباد (نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت + صباح نیوز) پولیس اور حساس کا جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کیخلاف لاہور‘ حافظ آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں کریک ڈاؤن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد اور 41 اشتہاری گرفتار کر لئے۔ بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کا پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکپتن پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں میں 41 خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان میں سے 15 کا تعلق اے کیٹگری سے ہے جبکہ26 اشتہاریوں کا شمار بی کیٹگری میں ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے نتیجے میں بھی 43 مقدمات درج کر کے16.318کلوگرام چرس اور559  لیٹر شراب اور 5 چالو بھٹیاں برآمد کر کے43 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسی طرح ضلعی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 39 مقدمات درج کر کے1 رائفل،3کاربین سمیت30 بور کے 26 پسٹل معہ 123کارتوس و گولیاں برآمد کر کے قبضہ میں لیتے ہوئے مجموعی طور پر 39 ملزمان کو گرفتار کر لیاجبکہ عورتوں سے پرس چھیننے کے واقعات پر ایکشن لیتے ہوئے 17 سے زائد مقدمات میں ملوث رمضان عرف جانی پرس سنیچر گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے 740700 روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔ حافظ آباد، چنیوٹ، وہاڑی اور بعض دیگر شہروں میں سرچ آپریشن کیے گئے، کوائف مکمل نہ ہونے پر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ سیالکوٹ میں پولیس اور حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افغانی باشندے گرفتار کر لیے۔ حافظ آباد پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران 49 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ آپریشن کی براہ راست نگرانی ڈی پی او حافظ آباد ساجد کیانی نے کی۔ سرچ اینڈ کامبنگ آپریشن ساگر روڈ‘ گوجرانوالہ روڈ‘ گڑھی اعوان‘ بس اسٹینڈ اور دیگر علاقوں میں کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن