ملائیشیا میں دہشت گردی کا الارم، مندروں کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا
کوالالمپور(اے پی پی) ملائیشیا میں ہندوں پر حملے کی تیاریوں میں مصروف دہشت گرد تنظیم داعش کے 4 دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد ہندوؤں کے مندروں کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ملائیشین محکمہ پو طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز دارالحکومت کوالالمپور اور صوبہ ترنگانو میں حملے کے لئے تیار 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے 3 غیر ملکی ہیں۔ بیان کے مطابق حملہ آوروں کی گرفتاری کے بعد دارالحکومت کوالالمپور اور صوبہ ترنگانو کے مندروں کے لئے حفاظتی تدابیر میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس ٹیموں کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے 4 حملہ آوروں کا تعلق دہشت گرد تنظیم داعش سے ہے اور حملے کو جائز حیثیت دینے کے لئے انہوں نے فائر بریگیڈ کے ملازم محمد ادیب کا نام استعمال کیا ہے۔