• news

رمضان المبارک کا دوسرا جمعہ‘ مساجد میں غیر معمولی رش، مہنگائی خطبات کا موضوع

لاہور (خصوصی نامہ نگار )ملک بھر میں رمضان المبارک کے دوسرے جمعۃ المبارک کے موقع پربھی مساجد میں نمازیوں کا غیرمعمولی رش رہا، خطبائ￿ حضرات نے رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کی مناسبت سے خطبات جمعہ دئیے جبکہ رمضان المبارک سے پہلے اور دوران مہنگائی کو بھی خطاب کا حصہ بنایاگیا۔صوبائی دارالحکومت میں نمازجمعہ بڑے اجتماعات مسجد حضرت داتا گنج بخشؒ، بادشاہی مسجد، جامعہ نعیمیہ، جامعہ اشرفیہ، مسجد وزیرخان، مسجد شہداء ، جامع مسجد منصورہ اور دیگر بڑے دینی اداروں اور مزارات پر ہوئے جہاں نمازیوں کی غیرمعمولی تعداد نے جمعہ کی نمازباجماعت ادا کی، نماز جمعہ کے وقت دفاتر، کاروباری مراکز جزوی طور پر بند بھی کئے گئے اورملحقہ مساجدمیں جاکر نمازجمعہ ادا کی گئی، کئی مساجد کے باہر نمازیوں کی زیادہ تعداد کے باعث چٹائیاں اور جائے نماز بھی بچھاناپڑے، بادشاہی مسجد میں سمیت کئی بڑی مساجد میں خواتین نے پردے کے خصوصی اہتمام کے ساتھ نماز جمعہ ادا کی جس کے بعد ملک و قوم ،امن و امان بالخصوص امت مسلمہ کی بھلائی اور خیر کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن