اسی قوم سے پیسہ اکٹھا کر کے دکھائوں گا: عمران
پشاور(بیورو رپورٹ + ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال پشاور کی فنڈریزنگ تقریب سے خطاب کرتے کہا ہے کہ 90 فیصد پاکستانی کینسر کے مرض کا علاج نہیں کرا سکتے شوکت خانم میں 75 فیصد کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے 30 سال پہلے جب اس مقصد پر نکلا تو لوگوں نے کہا یہ ہسپتال نہیں بن سکتا ہسپتال بن گیا تو لوگوں نے کہا کہ غریبوں کا وقت علاج نہیں ہو سکتا اس قوم سے ملک کو چلانے کیلئے پیسہ اکٹھا کرکے دکھاؤں گا ہر سال پاکستانی قوم پچھلے سال سے زیادہ عطیات شوکت خانم ہسپتال کو دیتی ہے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ہم خیبر پی کے ہسپتالوں میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں جس کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ خیبر پی کے میں ایک ہسپتال ہوگا جو عالمی معیار کا ہوگا ان ڈاکٹرز سے پوچھتا ہوں کیا آپ سرکاری ہسپتال میں علاج سے مطمئن ہیں ہم سرکاری ہسپتالوں کو شوکت خانم کے معیار پر لانا چاہتے ہیں جھوٹ بولا جا رہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کی جا رہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کی کوئی نجکاری نہیں کر رہے ہسپتالوں کا معیار بہتر کر رہے ہیں ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ہسپتالوں کا معیار بہتر کریں گے پشاور کے ڈاکٹرز صحت کے شعبے میں اصلاحات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جو بھی ہو جائے ہسپتالوں کو ٹھیک کریں گے۔ کسی دبائو کو قبول نہیں کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے کو ہڑتالی ڈاکٹرز سے مذاکرات کا کہنا ہے ڈاکٹر جتنا مرضی پریشر ڈال لیں اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گورنر ہاؤس پشاور میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں قبائلی اضلاع میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی سے متعلق بریفنگ میں چیف سیکرٹری نے بتایا کہ قبائلی اضلاع میں شناختی کارڈ ہی 6 ماہ کیلئے صحت انصاف کارڈ تصور ہوں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ مشکل معاشی حالات کا سامنا کرنا ہو گا۔ ہماری حکومت آئی تو ملک تاریخی خسارے میں تھا دوست ممالک نے معیشت کو سنبھالنے میں مدد کی۔ عنقریب برآمدات میں بہتری اور ترسیلات زر میں اضافہ شروع ہو جائے گا۔ صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی۔ بیرونی سرمایہ کاری میں بھی نمایاں اضافہ ہو گا۔ احساس پروگرام کے ذریعے وسیع سوشل سیفٹی نیٹ ورک وجود میں آئے گا۔ احساس پروگرام کا پیکج 100 ارب سے 180 ارب روپے کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کے لئے قرضوں کی سہولیات بھی شروع کی جائیں گی۔ کابینہ کے ارکان اضلاع میں عوام کے ساتھ مستقل رابطے میں رہیں۔ اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں پر نظر اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 27 مئی اور وزیر اعظم 30مئی کو جدہ روانہ ہونگے۔ ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ 28-29 مئی کو اوآئی سی وزراخارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم 30 مئی کو جدہ پہنچیں گے۔ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم دورہ سعودی عرب میں مکہ بھی جائیں گے اور وعمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم 30 اور 31 مئی کو او آئی سی سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم 31 مئی کو او آئی سی سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم اعلیٰ سعودی قیادت سے دورے کے دوران ملاقات بھی کریں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ بن محمد سلمان سے اہم ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم 31 مئی کی رات کو ہی وطن واپس لوٹ جائیں گے۔
پشاور(بیورورپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے ضلع خیبر پی کے قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ نیا نظام قبائلیوں کے رہن سہن اور روایات سے تصادم نہیں ہوگا کوشش ہے نظام سے قبائلی روایات اور طرز زندگی زیادہ متاثر نہ ہو قبائلیوں کے مسائل قبائلی عوام کی مشاورت سے حل کریں گے قبائلی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران قربانیاں دیں۔ پی ٹی آئی نے پہلی دفعہ ویلیج کونسل کا نظام خیبر پی کے میں شروع کیا تھا پنجاب میں بھی ویلیج سسٹم لا رہے ہیں فنڈز براہ راست عوام کے پاس جائیں گے۔ قبائلی اضلاع کو ختم کرنا آسان کام نہیں تھا۔ قبائلی علاقوں کی سیٹیں بڑھ جائیں گی وفاقی اور صوبائی اسمبلی میں نمائندگی ملے گی قبائلی علاقوں میں پرانے نظام کی وجہ سے امن تھا اور جرائم کی شرح بہت کم تھی بلدیاتی نظام کے ذریعے ہر گائوں اپنے فیصلے خود کرے گا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ہر گائوں کو براہ راست فنڈز ملیں گے نیا بلدیاتی نظام بھی قبائلیوں کے پرانے نظام سے ملتا جلتا ہے قبائلی عوام بہت مشکل میں تھے ڈرون کی پروازیں ہو رہی تھیں مشکل حالات میں قبائلی عوام کیلئے آواز اٹھانے والا کوئی نہیں تھا۔