• news

نالائق جج بہت بڑا عذاب‘ تقرری طریقہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے‘ فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نالائق جج ایک بہت بڑا عذاب بن جاتا ہے۔ اپنے ایک ٹیوٹر پیغام میں انہوں نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افتخار چوہدری کے سپریم کورٹ کے صرف دو فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان کو ایک اعشاریہ 4 ارب ڈالر کے جرمانے کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری کے صرف دو فیصلوں کے نتیجے میں وکیلوں کو 100 ملین ڈالر فیسیں ادا کرنے کے بعد اب پاکستان کو 1.4 بلین ڈالر کے جرمانے کا بھی سامنا ہے۔اور یہ سب ایک نالائق جج کی نالائقی کے باعث ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب ان جیسے ججز کا بھی ہونا چاہئے، نالائق جج ایک بہت بڑا عذاب بن جاتا ہے اس لئے ججز کے تقرر کا طریقہ بدلنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن