• news

ڈرلنگ پر 100 ملین ڈالر سے زیادہ خرچ‘ سمندر میں تیل و گیس کے ذخائر نہ مل سکے

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) کراچی کے قریب گہرے سمندر میں تیل و گیس کے ذخائر نہ مل سکے۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر نے تصدیق کی ہے کہ کراچی کے قریب گہرے سمندر میں ڈرلنگ کے دوران تیل و گیس کے ذخائر نہ مل سکے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ کیکڑا ون کے مقام پر 5500 میٹر سے زیادہ گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی ٹیسٹنگ کے نتائج سے ڈی جی پٹرولیم آفیشلز کے آفس کو آگاہ کر دیا گیا۔ کیکڑا ون کے مقام پر اٹلی کی کمپنی ای این آئی کی قیادت میں جوائنٹ وینچر نے ڈرلنگ کی۔ جوائنٹ وینچر میں امریکی کمپنی ایگزون موہل کے علاوہ او جی ڈی سی ایل او پی پی ایل شامل تھے ڈرلنگ کے منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 100 ملین ڈالر سے زیادہ کا رہا۔ کیکڑا ون میں ڈرلنگ کا کام ترک کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق مطلوبہ نتائج نہ ملنے کی رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے۔
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال پشاور میں فنڈریزنگ کی تقریب سے خطاب کے دوران عوام سے تیل و گیس نکلنے کیلئے دعا کی اپیل کی وزیراعظم کا کہنا تھا کراچی سے آگے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے ڈرلنگ ہو رہی ہے ایک ہفتے میں ڈرلنگ کے نتائج سامنے آ سکتے ہیں ہو سکتا ہے اتنا ذخیرہ ملے کہ 50 سال کیلئے کافی ہو اور گیس باہر سے منگوانی ہی نہ پڑے ایک ہفتے میں گیس کے ذخیرے کا پتہ چل جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن