ہالی ووڈ فلم تھور کے اداکار آئزیک کیپی کی خودکشی
لاہور(شوبز ڈیسک ) ہالی ووڈ فلم تھور کے اداکار آئزیک کیپی نے خودکشی کرلی ہے۔امریکی ریاست ایریزونا کے ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے مطابق 2011 کی کامیاب ترین سپر ہیرو فلم تھور کے اداکار آئزیک کیپی نے فلیگ سٹاف کے قریب پل سے ہائی وے پر چھلانگ لگا دی، جس کے بعد ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔خودکشی کے وقت ان کی عمر 42 سال تھی۔