• news

قندیل بلوچ قتل کے مقدمہ میں مزید شہادتوں کیلئے سماعت 25 مئی تک ملتوی

ملتان (سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ کے قتل کے مقدمہ میں مزید شہادتوں کیلئے سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی ہے۔ فاضل عدالت میں مقدمہ میں پولیس تھانہ مظفر آباد کی جانب سے گرفتار ملزم وسیم کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ضمانت پر رہا ملزمان عبدالباسط، ظفر اقبال، حق نواز اور اسلم شاہین خود پیش ہوئے۔ جبکہ مفتی عبد القوی بھی عمرہ ادائیگی سے واپس آنے پر گزشتہ روز عدالت میں پیش ہوئے۔ جس کے بعد فاضل عدالت نے مزید شہادتوں کیلئے سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن