• news

سرگودھا: عدالت نے تہرے قتل کے 4 ملزموں کو تین تین بار سزائے موت سنا دی

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا کے موضع اچھر کے تہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے چار ملزموں کو تین تین بار سزائے موت اور تین تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا اس مقدمہ کا ایک ملزم تاحال اشتہاری ہے دیگر آٹھ ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شاہپور صدر سکندرجاوید نے تھانہ شاہپورسٹی کے موضع اچھر کے تہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے چار ملزمان محمد آصف، نیاز عباس، اسلم اور ظہور کو تین تین مرتبہ سزائے موت اور تین تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ دیگر 8ملزمان فضل عباس، محمد اسلم ، امجد، اقبال، حبیب، ربنواز، ظفراور عثمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔ملزمان نے اکتوبر 2015ء میں قصبہ اچھر میں قادر بخش گروپ کے تین افراد اشرف، طاہرمحمود اور شیر محمد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا جبکہ تین افراد ساجد،خادم اور مبشر زخمی ہوئے تھے ۔ مقدمہ جس کا ایک ملزم اعجاز اچھرتاحال اشتہاری ہے جبکہ علاقہ کے دونوں متحارب گروپوں اللہ بخش اچھر اور قادر بخش کے کئی افراد اب تک دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن