• news

لوگ بھوکے مر رہے ہیں‘ حکمران کہتے ہیں پاکستانیوں گھبرانا نہیں‘ ایاز صادق

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے نائب صدر و سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کہتے رہے ڈالر بڑھنے سے اربوں کا نقصان ہو جاتا ہے۔ روپے کی قدر کم ہو تو حکمران چور ہیں اب حکومت نیازی کی ہے اب بتائیں آپ کیا ہیں؟ اب گیس کی قیمت میں 47 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ بجلی بھی تیسری بار مہنگی ہونے جا رہی ہے۔ بلاول بھٹو نے افطار ڈنر کی دعوت دی ہے۔ مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے ہم احتجاج کریں گے یا سڑکوں پر آئیں گے آج فیصلہ ہو گا۔ ایاز صادق نے کہا کہ (ن) لیگ میں ایک ہی گروپ ہے اور (ن) لیگ گروپ ہے، میری ملاقات چودھری نثار سے نہیں ہوئی، اگر کوئی کہتا ہے تو بتا بھی دے کہ کہاں ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جدوجہد امریکہ یہودیوں کیلئے کی اور آئی ایم ایف کیلئے کام کیا اگر یہ حالات رہے تو بھارت کو منہ نہیں دکھا سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن