• news

وزیراعظم کو کراچی کے مسائل پر خط لکھنے کا کوئی جواب نہیں آیا: میئر وسیم اختر

کراچی(این این آئی)مئیر کراچی وسیم اختر نے سندھ حکومت کے ساتھ کے ساتھ وفاقی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت بھی کراچی کے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی،وزیر اعظم عمران خان کو کراچی کے مسائل پر خط لکھے لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے 162 ارب روپے کے پیکج کا اعلان تو کیا ہے لیکن ہم ڈسے اتنے ہوئے ہیں کہ یقین نہیں آتا، ابھی تک اس پر منصوبہ بندی ہی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کراچی کے ماسٹر پلان پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کی ہدایت کی ہے، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اس سلسلے میں بدھ کو اجلاس طلب کیا تاہم مجھے مدعو نہیں کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن