• news

کراچی:پی ایم اے کاوزیر ریلوے سے سٹیشنز پر گٹکے اور سگریٹ پر پابندی کا مطالبہ

کراچی(صباح نیوز) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں میں پان، گٹکا، چھالیہ اور سگریٹ پر پابندی عائد کرنے کے لئے وزیر ریلوے کو خط لکھ دیا ہے۔پی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کو خط لکھا گیا ہے، جس میں ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں کو تمباکو اور چھالیہ فری ایریا بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چھالیہ اور تمباکونوشی صحت کیلئے انتہائی مضرہے،تمباکو نوشی سے سالانہ ملک میں ایک لاکھ 66 ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، لہذا انسانی صحت کے لئے مضر ان اشیا کی ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں فوری پابندی عائد کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن