اسلام آباد : نجی ٹی وی رپورٹر پر تشدد کرنیوالے 2 ملزمان کی 28 مئی تک عبوری ضمانت
اسلام آباد (این این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نجی ٹی وی کے رپورٹر فرید صابری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کر لی گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد باسط علیم نے 26 مئی تک عبوری ضمانت منظور کی دونوں ملزمان محمد سعد حبیب اور حسان خلیل کو پولیس کے سامنے پیش ہو کر شامل تفتیش ہونے کا حکم عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا ملزمان کے خلاف تھانہ کوہسار میں میڈیا ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج ہے۔