بلاول کے اپوزیشن سے رابطوں کے وقت چیئرمین نیب کا انٹرویو معنی خیز ہے: ترجمان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان چیئرمین پی پی ٹیپو مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کا انٹرویو غیر ذمہ دارانہ اور متعصبانہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے اپوزیشن رہنمائوں سے رابطوں کے وقت ایسا انٹرویو معنی خیز ہے۔ چیئرمین نیب نے جو باتیں کیں وہ ان کے عہدے اور تمام قانونی تقاضوں کے منافی ہیں۔ انہوں نے پی پی قیادت کیخلاف بغض ظاہر کرکے غیر جانبداری کھو دی۔ چیئرمین نیب کا آصف علی زرداری کی خرابی صحت کا مداق اڑانا غیراخلاقی اور غیر انسانی ہے۔ سپریم کورٹ کے سابق جج سے اس طرح کے ہتک آمیز بیان کی توقع نہیں تھی۔