بنوں: سیکورٹی فورسز سے جھڑپ ایک دہشتگرد ہلاک‘ اسلحہ برآمد
بنوں (صباح نیوز) سیکورٹی اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ سے ایک شدت پسند ہلاک ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق علاقہ جانی خیل میں فورسز اور دہشت گردوں کے مابین رات گئے تک جھڑپ جاری رہی۔ دہشتگرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔