• news

اپوزیشن شوق سے تحریک چلائے، پذیرائی نہیں ملے گی: صمصام بخاری

اوکاڑہ، رینالہ خورد(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب پیر سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا اتحادچوری بچانے کا اتحا د ہے الحمد اللہ پی ٹی آئی کا یہ بیانیہ سچ ثابت ہوا ہے کہ یہ دونوں اندر سے ایک ہیں یہ اپنے لئے اتحاد بنا رہے ہیں اس کا عوام سے کوئی تعلق نہیں نیب کے کیسز کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں یہ ان کا اپنے کرتوتوں کا پھل ہے اپوزیشن احتجاجی تحریک شوق سے چلائیں اسے عوام میں پذیرائی نہیں ملے گی عوام حقائق جانتے ہیں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس فراری کیمپ بنے ہوئے ہیں اور وہاں پانچ ،چھ مفرور رہ رہے ہیں ۔نواز شریف کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات دینے کو تیار ہیںاپوزیشن اگر حکومت کے خلاف تیاری کر رہی ہے تو وہ یہ شوق بھی پورا کر لیں لیکن سب جانتے ہیں کہ منی لانڈرنگ سے بچنے کے لئے ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اوکاڑہ میں رینالہ خورد اور اوکاڑہ کے سستے رمضان بازاروں کادورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر راہنما تحریک انصاف چوہدری عبداللہ طاہر ،میاں عبد الرشید بوٹی،صدر سبزی منڈی چوہدری محمد اشرف ،قمر عباس مغل بھی ان کے ہمراہ تھے ۔صوبائی وزیر پیرسید صمصام علی بخاری نے این آر او کے سلسلہ میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں وزیر اعظم عمران خان کا واضع موقف ہے کہ این آر او کسی کو نہیں دیا جائے گا عدالت نے جو فیصلے کیے ہیں ان پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔اپوزیشن کرپشن کے دفاع کی تیاری کر رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمیں سستے رمضان بازاروں پر اعتراض نہیں تھا ان کی نمود و نمائش سے، بڑے بڑے پوسٹر ز سے اعتراض تھا اب اس بازار میں دیکھ لیں وزیر اعظم ،وزیر اعلی کی کوئی تصویر یں نہیں ہیں ہمیں اعتراض یہ کہ ماضی میں سبزیاں اور فروٹ کم نظر آتا تھا شہباز شریف زیادہ نظر آتا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن