• news

لیہ میںسماج دشمن عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن جاری ، 34 اشتہاریوں سمیت متعددگرفتار

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس آف پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے احکامات کی روشنی میں لیہ میں بھی جرائم پیشہ، سماج دشمن عناصراور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور جوش جذبے کے ساتھ جاری ہے اورلیہ پولیس نے پچھلے ایک ماہ میں 34 خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتارکیا ہے، گرفتار اشتہاری ملزمان میں سے 04 کا تعلق اے کیٹگری سے ہے جبکہ30 اشتہاریوں کا شمار بی کیٹگری میں ہوتا ہے۔3.210کلوگرام چرس،اور308 لیٹر شراب برآمد کر کے21 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 17 مقدمات درج کر کے01عدد کلاشنکوف، 01 بارہ بور بندوق، 30 بور کے 15 پسٹل معہ 74 گولیاں برآمد کر کے قبضہ میں لئے گئے اور مجموعی طور پر 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن