ڈالر مزید ایک روپے مہنگا‘ 152 کا ہو گیا‘ سونے کی قیمت میں 200 روپے تولہ اضافہ
لاہور+کراچی (کامرس رپورٹر) ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اوپن مارکیٹ میں ایک روپیہ مہنگا ہوکر 152 روپے پر ٹریڈنگ کرنے لگا آئی ایم ایف کی شرائط پر من و عن عمل کرتے ہوئے روپے کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 64 پیسے اضافے سے 149 روپے 64 پیسے پر بند ہوا ڈالر کی قیمت میں اضافے سے بیرونی قرضوں میں لگ بھگ اب تک 800 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ ڈوسری طرف سونے کی قیمت میں صرافہ بازار میں فی تولہ 200 روپے اضافہ ہو گیا۔