تعلقات کشیدہ: بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزوں کا اجرا روک دیا
اسلام آباد(صباح نیوز+نوائے وقت رپورٹ) بنگلا دیش نے پاکستانیوں کے لئے ویزوں کا اجرا روک دیا ہے ،بنگلا دیش ہائی کمیشن نے تمام کیٹگریوں کے لئے پاکستانیوں کے لئے ویزے بند کر دیے ہیں۔ ڈھاکہ میں پاکستان کے ناظم الامور ک وبھی معالمہ پر طلب کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سفارتی تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ بنگلا دیش نے پاکستانیوں کے لئے ویزوں کا اجرا روک دیا ہے اسلام آباد میں بنگلا دیش ہائی کمیشن نے تمام کیٹگریوں کے لئے پاکستانیوں کے لئے ویزے بند کر دیے ہیں۔ اب کسی بھی پاکستانی کو اسلام آباد سمیت کسی بھی قونصلیٹ سے بھی ویزے جاری نہیں کئے جا رہے۔پاکستانی شہریوں کو گزشتہ 7روز سے ویزے جاری نہیں کیے جا رہے۔ وفاقی دارالحکومت میں بنگلا دیشی ہائی کمیشن کا ویزا سیکشن گزشتہ پیر سے بند ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کے ویزے بنگلا دیش کے ویزا قونصلر موجود نہ ہونے کے باعث بند کیے گئے ہیں۔ پاکستان ہائی کمیشن بنگلا دیشی ویزا قونصلر کو ویزا جاری نہیں کر رہا جس کے باعث ویزا آپریشن بند کر نا پڑا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیشی قونصلر نے پاکستانی ہائی کمیشن کو تین ماہ قبل ویزے کے لئے درخواست دی تھی۔