کرکٹر آصف علی کی کینسر میں مبتلا صاحبزادی امریکہ میں انتقال کر گئیں ‘عمران خان‘ عثمان بزدار دیگر کا اظہار افسوس
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی کی کینسر میں مبتلا کمسن بیٹی دوران علاج امریکہ میں انتقال کرگئیں۔کرکٹر آصف علی کی بیٹی کو کینسر کا مرض لاحق تھا اور انہیں رواں برس اپریل میں علاج کے لیے امریکا منتقل کیا گیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ عثمان بزدار، شاہ محمود قریشی اور قومی ٹیم کا اظہار افسوس ان کی امریکا منتقلی کی خبر 27 سالہ بلے باز آصف علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دی تھی اور بتایا تھا کہ ان کی بیٹی کو چوتھے درجے کا کینسر لاحق ہے جسے علاج کے لیے امریکا منتقل کردیا گیا۔ آصف علی جو ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ میں موجود تھے بیٹی کے انتقال کے بعد فوراً پاکستان کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی ہمارے لیے ایک مثال ہیں۔پ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آصف علی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں آصف علی کے ساتھی کھلاڑی شاداب خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف اس مشکل وقت میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔