• news

پسرور: غلطی سے کنٹرول لائن پار کرنیوالے پاکستانی نوجوان کو بھارتی فوج نے پکڑ لیا

پسرور(نامہ نگار) ورکنگ بائونڈری کے پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق منجا کوٹ آزاد کشمیر کا رہائشی شبیر احمد ولد میرولی ہفتہ کو غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرکے مقبوضہ کشمیر کے کپواڑہ سیکٹر کے قصبہ اوڑی میں داخل ہوگیا جہاں اسے قابض بھارتی فوج کی 17بہادر رجمنٹ نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی بھارتی ذرائع کے مطابق نوجوان غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرکے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوا بھارتی فوج نے مبینہ طور پر اسے پولیس کے حوالے نہیں کیا اور ابھی مزید تفتیش کے لیئے روک رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن