• news

وزیراعظم کو نہ ماننے والی اپنے نام جائیدادیں بھی تسلیم نہیں کرتی تھیں: مراد سعید

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے مسلم لیگ (ن) کے اجلاس اور مریم نواز کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو وزیراعظم کو نہ ماننے کے بیان داغ رہی ہیں وہ تو اپنے نام پر موجود جائیدادیں بھی تسلیم نہیں کرتی تھیں۔ انکی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں اور وہ تو اپنے والد کیساتھ رہتی تھیں۔ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ والد انکی وجہ سے آج کل کوٹ لکھپت میں رہتے ہیں۔مراد سعیدنے کہاکہ ووٹ کو عزت دلوانے والے پچھلے کئی ماہ سے کس بل میں چھپے ہوئے تھے۔ وقت نے ثابت کیا کہ جس شخص کے بیٹھنے سے وزارت عظمیٰ کے منصب کی توہین ہوتی تھی اسے حقیقی جگہ پر پہنچایا جا چکا ہے۔ ابو کے بعد مفرور چچا کے گرد گھیرا تنگ ہوا تو دوبارہ ووٹ کی عزت کا خیال آگیا۔

ای پیپر-دی نیشن