• news

اپوزیشن کی ایک افطاری سے حکومت کی چیخیں نکل گئیں: فضل الرحمن

لالہ موسیٰ(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے پانچ سال پورے کیاکرنے ہیں،میرے خیال میں تویہ مزیدپانچ ماہ بھی نکال سکے گی،آل پارٹیزکانفرنس میں اپوزیشن جماعتیں بیٹھ کراپناکازمتعین کریں گی لیکن اس حوالہ سے یکسوئی بہت ضروری ہے کیونکہ اس قسم کی باتیں بعض دفعہ مایوسیاں پیداکرتی ہیں، اگرہماری کوئی بڑی جماعت یہ کہہ دے کہ ہمیں کچھ وقت دیناچاہیے ابھی جلدی نہیں کرنی چاہئے ، اپوزیشن کی ایک افطاری پر حکومت کی چیخیں نکل گئیں ملک دلدل میں پھنا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے لالہ موسیٰ میں صدرپیپلزپارٹی وسطی پنجاب قمرزمان کائرہ کے جوانسالہ بیٹے اسامہ قمرکی وفات پراظہارتعزیت کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ حکومت گراناکوئی ایک دن کاکام نہیں ہے کہ آج فیصلہ کیااور کل حکومت گرجائے گی لیکن اس طرح اپنے عزائم کے حوالہ سے ایک معتبراشارہ ملتاہے ،اب ہمیں یکسوئی کے ساتھ چلناچاہئے اس میں کوئی تاخیرکی کوئی گنجائش نہیں رہ گئی ہے ،عام آدمی کرب میں مبتلاہے، مہنگائی ہے اور ڈالربلیک مارکیٹ میں ایک سو 55پرجارہاہے ،اب اس حدتک مہنگائی بڑھ جائے گی پٹرول مہنگاہوجائے گاڈیزل مہنگاہوجائے گا،گیس مہنگی ہوگی بجلی مہنگی ہوگی اورکئی سوفیصدتک مہنگائی ہوجائے گی،انہوں نے کہاکہ اس حکومت نے 8ماہ میں ملک کواس حدتک گرادیاہے کہ جونئی حکومت آئے گی وہ سوچے گی کہ اس ملک کواٹھاناکس طرح ہے،ہمیں اس حکومت کوگرانے میں بھی جلدی نہیں کرنی چاہئے اور اے پی سی بلانے میں بھی جلدی نہیں کرنی چاہئے۔ علاوہ ازیں اسامہ قمرکی وفات پراظہارتعزیت کرنے والوں کاچوتھے روزبھی تانتابندھارہا، لوگوں نے کائرہ ہائوس لالہ موسیٰ آکرقمرزمان کائرہ اور دیگربرادران سے اظہارتعزیت کیااورفاتحہ خوانی کی ،نمایاں شخصیات میںوفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز احمد شاہ، سابق وفاقی وزراء سیدنویدقمر،رحمان ملک،شیری رحمان،آفتاب خان شیرپائو،سیدخورشیدشاہ ،نذرگوندل،صوبائی وزیرایکسائز حافظ ممتاز،سابق صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان سمیت سینکڑوں افرادنے اظہارتعزیت کیا۔

ای پیپر-دی نیشن