• news

جعلی اکائونٹس کیس: آصف زرداری کا قریبی ساتھی مشتاق دبئی سے انگلینڈ فرار

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) جعلی اکائونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی مشتاق دبئی سے انگلینڈ فرار ہو گئے‘ سابق اسٹینو گرافر مشتاق کی گرفتاری کے لئے انٹرپول نے برطانیہ سے رابطہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مشتاق احمد کے فرار ہونے سے یو کے بارڈر ایجنسی کو آگاہ کر دیا گیا، نیب نے مشتاق احمد کے پاسپورٹ منسوخی کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ انٹرپول نے نیب کی درخواست پر مشتاق احمد کے ریڈوارنٹ جاری کئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن