• news

لاہور سے چشتیاں جانے والی بس کے گن مین کی طالبہ سے زیادتی‘ سرائے مغل میں شادی شدہ خاتون عصمت دری کے بعد قتل

چشتیاں‘ سرائے مغل‘ قصور (نامہ نگاران‘ نمائندہ نوائے وقت) لاہور سے چشتیاں جانے والی مسافر بس کے گن مین نے 15سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق بونگہ حیات پاکپتن کے دکاندار حاجی نیاز کی بیٹی (ش) والدہ کے ہمراہ نانی کے پاس جا رہی تھی کہ مسافر بس 6599.LE15کے گن مین محمد عمران سکنہ چاہ رام، راج پور لودھراں نے چکمہ دیکر گاڑی میں سوار کر لیا۔ بعدازاں طالبہ کو اپنے مکان پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ لوگوں کے فوری پہنچ جانے پر گن مین نے اسلحہ نکال کر انہیں جان سے مار دینے کی دھمکی دی اور بھاگ جانے میں کامیاب ہوگیا تاہم ڈی پی او بہاولنگر عمارہ اطہر کی ہدائت پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیاپولیس نے زیر دفعہ 376مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ طالبہ تحصیل ہسپتال چشتیاں میں زیر علاج ہے جہاں ڈی پی او بہاولنگر نے طالبہ کی عیادت کی۔ علاوہ ازیں قصور کے نواحی علاقہ چیلہ چک9 میں نامعلوم ملزمان نے شادی شدہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی۔ سرائے مغل پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن