فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی کے نرخوں میں 57 پیسے یونٹ اضافہ کی تجویز
اسلام آباد (نیٹ نیوز) بجلی صارفین کیلئے بری خبر ہے کیونکہ بجلی کے نرخوں میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز پیش کر دی گئی ہے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی سی پی پی اے نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ہے ذرائع کے مطابق نیپرا نرخوں میں اضافے کی درخواست پر 28 مئی کو سماعت کرے گا بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافہ اپریل 2019ء کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔